ابنا: اسپين کے عوام نے معاشي کفايت شعاري کي سرکاري پاليسوں کے خلاف احتجاجي تحريک کي دوسري سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت ميڈرڈ ميں مظاہر ے کئے ہيں-
مظاہرے ميں ہزاروں کي تعداد ميں ڈاکٹر اور پيرا ميڈيکل اسٹاف کے لوگ شامل تھے جہنوں نے ايک روزہ ہڑتال ميں حصہ ليا-
مظاہرين صحت کے شعبے کا بجٹ ختم کئے جانے کے خلاف نعرے لگار رہے تھے-
صحت کے شعبے ميں بجٹ کم کئے جانے کا معاملہ حکومت اسپين کي معاشي کفايت شعاري کي پاليسيوں کا سب سے زيادہ متنازعہ معاملہ بن گيا ہے-
اسکولوں ، کالجوں اور يونيورسٹيوں کے اساتذہ ، طلبہ و طالبات اور ان کے والدين نے بھي حاليہ دنوں کے دوران تعليمي شعبے ميں اصلاحات کے خلاف مظاہرے اور ہڑتاليں کي ہيں اور تعليمي اداروں کي نجکاري کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کيا ہے- پورپي ملکوں ميں اسپين ميں سب سے زيادہ معيار تعليم گراوٹ کا شکار ہے اور اقتصادي بحران نے رہي سہي کسر پوري کر دي ہے-
اسپين ميں بے روزگاروں کي تعداد جو دوہزار گيارہ ميں ساڑھے چار لاکھ افراد پر مشتمل تھي بڑھ کر چھے ملين تک پہنچ گئي ہے-
يونان ميں بھي حکومت نے اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کو متنبہ کيا ہے کہ وہ سرکاري تعليمي پاليسيوں کے خلاف ہڑتال سے گريز کريں- حکومت يونان نے کھل کر کہا ہے ہڑتال کرنے والے اساتذہ کو گرفتار کيا جاسکتا ہے-
يونان ميں اگر ہائي اسکول کے اساتذہ ہڑتال کر ديتے ہيں تو اس سے يونيورسٹيوں کے داخلہ ٹيسٹ براہ راست متاثر ہونگے جو رواں ہفتے کے دوران ہونے والے ہيں-
حکومت يونان کوشش کر رہي ہے کہ معاشي کفايت شعاري کي پاليسي کے اگلے مرحلے ميں قرض فراہم کرنے والوں کي توجہ حاصل کرے تاکہ قرض کے حصول ميں آساني پيد ا ہو-
ادھر برطانيہ ميں بھي ہزاروں لوگوں نے اسپتالوں کي نجکاري کے خلاف اٹھارہ مئي کو لندن ميں مظاہرے کا اعلان کيا ہے –
برطانيہ کي ٹريڈ يونينوں اور لبيبر پارٹي کے پارليماني ارکان ، صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور نجکاري کے محالفين کے اتحاد نے عوام سے مظاہروں ميں شرکت کي اپيل کي ہے-
جرمني ميں بھي حاليہ دنوں کے دوران تقريبا چار لاکھ کارکنون نے اپني تنخواہوں اور مراعات ميں کمي کے خلاف مظاہرے کئے تھے-
يورپ کے عوام، حکومتوں اور سياسي جماعتوں پر سرمايہ داروں کي حمايت کا الزام لگار ہے ہيں عوام کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو بحرانوں کي صورت ميں ملازم پيشہ اور کم آمدني والے لوگوں کے سوا کوئي دکھائي نہيں ديتا اور انہيں پر ٹيکسوں کا سب سے زيادہ بوجھ ڈالا جاتا ہے-
.....
/169